وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

بجٹ سے متعلق عمران خان کا وژن سب کو معلوم ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئندہ مالی کے بجٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے صوبائی بجٹ پیش ہوئے ہیں، ان سب سے بہترین بجٹ ہمارے صوبے کا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، یہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں، بانی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے بولنے کا موقع دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا.

پہلے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بطور پاکستانی ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، بحیثیت وزیراعلی سپریم کورٹ میں جب آیا تو یہی سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا۔وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر ہوگی، بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔