فی یونٹ سستی 183

بجلی ایک ماہ کیلئے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، فیصلہ دو جون کو ہوگا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)بجلی ایک ماہ کیلئے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دے دی۔نیپرا کے مطابق درخواست اپریل کی فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 6.60 روپے فی یونٹ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں