عبدالعلیم خان

باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرا ںسپورٹ عبدالعلیم خان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مل کر کام کیا جائے اور باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے جس سے تمام رکن ممالک کو نقل و حمل، اقتصادی ترقی، کاروباری ترقی اور درآمد و برآمد جیسے شعبوں میں فائدہ ہو۔

اجلاس میں بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے لئے ایس سی او سلک روڈ کاروان سرائے کے قیام پر تعاون کی یادداشت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے 12 ویں اجلاس کے منٹس پر بھی دستخط کیے گئے۔ رکن ممالک نے سلک روڈ کاروان سرائے کے لے آؤٹ نیٹ ورک اور پہلی کھیپ کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔