عظمی بخاری 35

باکو میں اپنی چھت اپنا گھر کا پویلین غیرملکی مہمانوں کا مرکز بنا ہوا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا باکو میں “اپنی چھت اپنا گھر” کا پویلین غیرملکی مہمانوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز آج اس تاریخی منصوبوں کا باکو میں شوکیس کریں گی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام ہے، اس پروگرام کے تحت 1 لاکھ گھر مکمل ہوچکے ہیں،60 ہزار گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کا 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو انکی چھت فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے تو دنیا اس حقیقت کو تسلیم کررہی ہے، پنجاب منصوبوں فائلوں میں نہیں گراؤنڈ پر ڈلیور کرتے نظر آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے وہ انکو مریم نواز کے جوتوں سے بھی تکلیف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں