سہیل آفریدی 48

بانی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا؟ فیملی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟،سہیل آفریدی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا، ان کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سوال یہ ہے کہ بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں ہسپتال لے جانا پڑا؟سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا، ہفتے سے لے کر آج تک بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو چھپانے کے کیا مقاصد تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی، پارٹی اور وکلاء سے ملاقات کروائی جائے، ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے ماہرین نے بانء پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو معمولی طبی کارروائی کیلئے پمز لے جانا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں