اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عدالتی معاون کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری کی ٹائم لائن میں بہت تضاد ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بغیر نہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے سکتے ہیں اور نہ ہی نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز یا ذاتی معالجین کو چیک اپ کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صرف سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنا سکتی ہے اور اس بورڈ پر بھی پی ٹی آئی نے سیاست کرنی ہے۔






