رانا تنویر حسین 100

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یاجن بھوت آرہے ہیں ‘ رانا تنویر حسین

مریدکے(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یاجن بھوت آرہے ہیں ،ہم انتظار کررہے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں .

ہمیں معلوم ہے اور قوم کو بھی بتانا چاہتے ہیں عمران خان کو جن پاکستان مخالف قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے انہی قوتوں کے ساتھ ان کے بیٹے رابطے کررہے ہیں جو عمران خان کی طرح ناکام ہوں گے ،عمران خان کے کیس عدالتوں میں ہیں ،پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں ،عمران خان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہوگا اورقانون انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی حکومت میں آنے کی دعوت دی وہ نہیں آئے مگر اب مجھے علم نہیں وہ حکومت میں آرہے ہیں یا نہیں ،پنجاب میں پیپلز پارٹی کو انتظامی امور میں مسئلہ ہے ،وہ چاہتے ہیں انتظامی امور میں ان کا عمل دخل ہو ،ہم نے پہلے ہی ا ن کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت سن لے اس نے ہمارا پانی روکا تو اسے جنگ تصویر کیا جائے گا ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے .

بھارت کیساتھ اس وقت تک تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا ۔انہوں نے کہا کہ زرعی انقلاب کیلئے وزیر اعظم نے بہت سی ہدایات دی ہیں ،ہم چاہتے ہیں کسان کو تمام سہولتیں ملیں ،معیاری رجسٹرڈ بیج اورکھاد ملے ،عوام دیکھیں گے اگلے چھ ماہ میں زرعی انقلاب کے اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں