جوڈیشل الاؤنس 54

بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

شیر شاہ کے خلاف 9مئی کے جناح ہائوس حملے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی جہاں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 9مئی 2023ء کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن میں لاہور کے حساس اور عسکری مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔ جناح ہائوس لاہور (کور کمانڈر ہائوس)پر حملے کو ریاستی اداروں کے خلاف انتہائی سنگین اقدام قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت کی تاریخ پر مقرر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں