لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی نئی تاریخ مقرر کیے بغیر سماعت مخر کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہیں ہوئے،انہوں نے گزشتہ سماعت پر قانونی نوٹس اور رسیدیں عدالت جمع کرادی تھیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے قانونی نوٹس اور رسیدیں پیش نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا.
وکیل محمد حسین چوٹیا نیاعتراضات پرمبنی اپنا جواب جمع کرادیا۔ جواب کے مطابق وزیراعظم نے دعوی دائرکرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی کوقانونی نوٹس نہیں بھجوایا،قانونی نوٹس کی فوٹو کاپی بطورثبوت عدالت پیش نہیں کی جاسکتی،قانونی نوٹس پروزیراعظم کیدستخط موجود نہ ہونے پر دعوی غیرموثرہے۔








