فیصل چوہدری 133

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ وکلا کی ملاقات کے دوران مشعال یوسفزئی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں