لیڈرعلی ظفر 83

بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں مذاکرات نہیں کرنے،میری نظر میں دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں’ علی ظفر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت سے فی الحال مذاکرات ممکن نہیں،بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہیں کرنیتاہم میری نظر میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

ایک انٹر ویو میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی میں دوطرح کی رائے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا،میری رائے ہے کہ الیکش لڑنا چاہیے،میدان نہیں چھوڑنا چاہیے، قائد حزب اختلاف کے لئے ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں