مصطفی کمال 13

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ احساس، وفاقی وزیراطلاعات ہی بات کریں گے ،مصطفی کمال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کے جواب میں خاموشی اختیار کرلی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر جو پزیرائی ہوئی اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کی پاکستان پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا، پہلی مرتبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے سب معترف ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے جنگ جیتنے کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان نے اپنی برتری کو بہترین طریقے سے مارکیٹ کیاتاہم کسی صحافی کی جانب سے جب بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ہی بات کریں گے، یہ ایک حساس معاملہ ہے میرے خیال میں اس کی خبرایک جگہ سے جانی چاہیے،اس لئے میں نے اس پر بات نہیں کی اور نہ ہی میں بات کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں