رانا ثناء اللہ 55

بانی پی ٹی آئی تیزی سے بانی ایم کیوایم کے راستے پرگامزن ہیں، جلد اپنے انجام کو پالیں گے’ رانا ثنا اللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تیزی سے بانی ایم کیوایم کے راستے پر گامزن ہیں ، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے،بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کے خلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پراجیکٹ کو لایا گیا تھا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کریںتاکہ وہ ان کا ساتھ دیں، بانی ایم کیوایم نے جس دن پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا اس کے بعد وہ کہاں گئے؟،بانی پی ٹی آئی نے عظمی خان کو کہا آپ نے یہ لفظ استعمال کرناہے، پی ٹی آئی کے85فیصد لوگ بانی تحریک انصاف کے ایجنڈے کے ساتھ نہیں، بھارت جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کر رہی ہے ،

بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں ہوسکتی،وہ سیاست کوجہاں لے جانا چاہتے ہیں پارٹی ان کے ساتھ نہیں چلے گی، بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سے گامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اوراڈیالہ تحریک انصاف الگ الگ جماعتیں ہوں گی، 10سے 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ چلے یجائیں گے، باقی اکثریت اس بیانیے کے ساتھ نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں