لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عظیم ڈار بھارتی اداکاروں کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں بالی وڈ کے نامور اداکار ارجن کپورنے گلوکار عظیم ڈار کے گانوں اور میوزک کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اداکارہ نرگس فخری ،رنویر سنگھ سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی تفصیلات کے مطابق عظیم ڈار کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر ڈینیوب گروپ کے زیر اہتمام فلم فیئر ایوارڈ دبئی شرکت کےلئے خصوصی دعوت دی گی جس میں انہیں حال ہی میں دبئی یو اے ای حکومت کا آرٹسٹ گولڈن ویزہ دیا گیا اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ ان کی قریبی دلچسپی انہیں اس خوبصورت تقریب کا حصہ بننے پر فخر محسوس کیا۔
عظیم ڈار دبئی میں مقیم پہلے پاکستانی فنکار ہے جن کو فلم فیئر ایوارڈ میں خصوصی دعوت دی گئی اس تقریب میں بھارتی سپر سٹار فنکاروں کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سجل علی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی شرکت کی گلوکار عظیم کا کہنا ہے کہ چونکہ میرے آنے والے زیادہ تر پروجیکٹس ہندوستان سے ہیں یہ میرے لیے امن کا پیغام پھیلانے کے لیے جلد ہی ہندوستان کا دورہ کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔
دو ملکوں کے درمیان اگر میں تھوڑا سا بھی بدل سکتا ہوں تو میں واقعی میں اپنے کام کے گانوں اور آنے والی فلم کے ذریعے تمام کوششیں کروں گا ۔