لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی علالت کی خبروں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں جونی لیور نے کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے سن کر بے حد دکھ ہوا۔اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ہم سب عمر شریف کیلئے دعا گو ہیں آپ بھی ان کیلئے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔
جونی لیور نے عمر شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں جلد صحتیابی کی دعا بھی دی۔عمر شریف گزشتہ کئی روزسے علیل ہیں اور کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکہ میں ممکن ہے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات کئے جائیں۔









