شوٹنگ جاری 126

باری سٹوڈیومیں ہدائتکار مسعودبٹ کی پنجابی فلم”گوگالاہوریا” کی شوٹنگ جاری

کھڈیاں خاص(رپورٹنگ آن لائن)باری سٹوڈیومیں ہدائتکار مسعود بٹ کی نئی پنجابی فلم ”گوگا لاہوریا”کی شوٹنگ جاری،تفصیلات کے مطابق ان دنوں باری سٹوڈیومیں ہدائتکار مسعودبٹ کی نئی پنجابی فلم”گوگالاہوریا” کی شوٹنگ جاری ہے جس میں فلم کے ہیرو معمر رانا اور ہیروئین مہرو کے سین عکسبند کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معمر رانا نے کہا کہ ان کی یہ نئی فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں معمر رانا نے کہاکہ اصل میں پنجابی فلم ہی پنجاب کی پہچان ہے میں اس موقع پرہدائتکار سیدنورکو ان کی پنجابی فلم”تیرے باجرے دی راکھی” کے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ ایک بار پھر پنجابی فلموں کو عروج ملے گا۔

معمرراناکا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کی فلم کوئی نہیں ہوتی فلم پاکستان کی ہوتی ہے۔اس موقع پر ہدائتکار مسعود بٹ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کی 92 ویں فلم بنارہے ہیں جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ان کا کہناتھا کہ آج کل سرکاری اعزازات دینے کا سلسلہ جاری ہے جن لوگوں کو یہ اعزازات مل رہے ہیں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے دو بار سرکاری اعزازات کیلئے حکومت کو درخواست دی لیکن حکومت ان لوگوں کو بھی ایوارڈ دے جو اصل حقدار ہیں۔”گوگا لاہوریا” کی دیگر کاسٹ میں سیف علی خان،حیدر سلطان،اچھی خان،راحیلہ آغا،انور خان،دیا جٹ،لیلی،سدرہ نور،ثمرہ نور اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں