اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلیف کے کاموں میں مشکلات آرہی ہے ، عطیات چیک اور موبائل بیکنگ ، اے ٹی ایم کے ذریعے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
جمعرات کو سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قراردیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اونگریب نے کہا کہ اندرون وبیرون ملک پاکستانی عطیات اکاو¿نٹ جی 12164میں جمع کراسکتے ہیں۔ مصیبت میں گھرے اہل وطن مدد کی منتظر ہیں، آئیں ہم سب ان کا سہارا بنیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی جذبہ دکھانا ہوگا ، بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقیم درکار ہوگی ۔