شہباز گل 218

باجی نے ساری ذمہ داری انکل پر ڈال دی، شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ باجی نے ساری ذمہ داری انکل پر ڈال دی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کل رات زوم پر ایک آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں باجی، انکل، ڈیڈی اور کزن شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں باجی نے ساری ذمہ داری انکل پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انکل نے کشمیر میں کچھ نہیں کیا۔ شہباز گل کے مطابق انکل نے کہا کہ اس بیانیے پر کشمیر کیا پنجاب سے بھی آئندہ کوئی سیٹ نہیں ملے گی۔ جس کے بعد لندن والے باجی غصے سے کمپیوٹر سے اٹھ گئے اور میٹنگ ختم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں