رانا ثناء اللہ 84

باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت اسمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر اسمارٹ بناؤ،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ اس پر انہوں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں