محمد عامر 146

بابر نے پوری اننگز دباؤ میں کھیلی جب ذمہ داری لینے کا وقت آیا تو نہیں لی، محمد عامر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنی پوری اننگز دباؤ میں کھیلی اور جب ذمہ داری لینے کا وقت آیا تو بابر نے ذمہ داری نہیں لی۔

پاک بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں شکست پر ہم مڈل آرڈر بیٹرز کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے کیونکہ بابر اور رضوان نے خود یہ اسٹیج بنایا۔

محمد عامر نے کہاکہ میں ویرات کوہلی کو اس لیے بابر کے مقابلے زیادہ ریٹ دیتا ہوں کیونکہ ویرات خود ہی کھیل کر میچ کو فنش کرتے ہیں جو کہ ایک بڑے پلیئر کی نشانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں