لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر کینسر کے مرض سے لڑنے والے تمام بچوں کی ہمت کو سلام پیش کیا ہے۔بابر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرگزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں بابر اعظم کو لوگوں میں بچوں کے کینسر اور اس کی وقت پر تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے عہد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کے کینسر کے اس عالمی دن پر وہ ان تمام بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں جوکہ کینسر کے علاج سے گزر رہے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ آئیے یاس کے بارے میں آگاہی کو بڑھائیں کیونکہ مرض کی ابتدائی تشخیص اور علاج سے زندگی بچنے کا بہتر موقع ملتا ہے۔









