کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی ناکام رہے اور صرف 15 رنز اسکور کر کے چلتے بنے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد، بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور کہا کہ میڈیا اور سابق کرکٹرز جو 14 پندرہ سال کرکٹ کھیلتے رہے یا کسی کے کاندھے کے سہارے کھیلتے رہے، وہ سب بابر اعظم کے پیچھے پڑے ہیں۔تنویر احمد نے کہا کہ کیا ٹیم میں صرف بابر اعظم نے کچھ نہیں کیا، کیا دیگر کھلاڑیوں نے اچھا اسکور کیا۔
ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کا بیٹنگ میں چوتھا نمبر نہیں بنتا ہے، اگر ٹیم مینجمنٹ نے اس کو چوتھے نمبر پر ہی کھلانا ہے تو وہ اسی طرح آؤٹ کر کر ڈراپ ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ میری بابر اعظم سے درخواست ہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب ہوں یا ناکام، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔تنویز احمد نے کہا کہ میں یہ بات چار سال سے کر رہا ہوں کہ جیسے ہی بابر اعظم ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے گا، اس کے بعد یہی کرکٹرز اور میڈیا اس کے پیچھے پڑ جائیں گے کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے پھر یہ اس کو ٹیسٹ کرکٹ سے باہر کرنے کا ماحول بنائیں گے۔









