بابر اعظم 47

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک ساتھ کیک کاٹا،بورڈ کے اکائونٹ پر ویڈیو شیئر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے گزشتہ روز ایک ساتھ کیک کاٹا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتانوں اور سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کے ہیروز بابر اعظم اور محمد رضوان ایک ساتھ کیک کاٹ رہے ہیںتاہم دونوں کرکٹرز نہ تو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور نہ ہی وہ سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کی خوشی منا رہے ہیں۔

دراصل بابر اعظم نے اس سیریز میں سعید انور کی ون ڈے انٹرنیشنل 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا اور محمد رضوان 100 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کے کلب میں شامل ہوئے۔پی سی بی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے یہ سنگ میل عبور کرنے پر ڈریسنگ روم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں نے کیک کاٹ کر اپنے کیریئر کے اس یادگار لمحے کو منایا۔اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے بھرپور جشن منایا اور دونوں اسٹار کرکٹرز کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں