گندم ذخیرہ 47

بااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزارت فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے اوربااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ہے، منافع خور 2 ارب روپے اضافی جبکہ ذخیرہ اندوز 30 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ صوبے21 فیصد گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں کرسکے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے اور 6 لاکھ ٹن گندم خیبر پختونخوا ہ کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی ہے۔وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامناہے، جبکہ بااثر آڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے دو ماہ میں 30 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں