بائیڈن 180

بائیڈن نے امریکا آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بڑھا دی

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15ہزار کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں