شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تحریری طور پر اعتراف کیا ہے کہ بورڈ کے 5 افسروں نے اہلیت نہ رکھنے کے باوجود ڈیڑھ برس ایگزیکیٹو الاونس وصول کیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں پی سی ٹی بی کے ڈائریکٹر فنانس کی طرف سے بیان کیا گیاہے کہ اہلیت نہ رکھنے اور ایس اینڈ جی اینڈ ڈی کی کیڈر ہوسٹ نہ ہونے کے باوجود پی سی ٹی بی کے سابق ڈائیریکٹر پروڈکشن افضال احمد نے جولائی 2019 سے جولائی 2020 تک 21لاکھ 19 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کیئے۔

سابق ڈائیریکٹر فنانس خالد محمود ٹیپو نے جولائی 2019سے مئی 202013 لاکھ 24 ہزار روپے، سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن ذوالقرنین نے جولائی 2019 سے 25نومبر 2019 تک 5لاکھ 99 ہزار روپے، سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن سید ارتضی امیر نقوی نے جنوری 2020 سے ستمبر 2020 تک 11لاکھ 76ہزار روہے اور سابق ڈائیریکٹر فنانس ماجد اقبال نے اہلیت نہ رکھنے کے باوجود جولائی 2020 سے ستمبر 2020 تک 2 لاکھ 95 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کئے۔









