شہباز اکمل جندران۔۔
اینٹی کرپشن سرگودھا نے رشوت، کرپشن، بدعنوانی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت سابق ایکسئن آبپاشی کیرانہ ڈویژن اور موجودہ ایکسئن فلڈ بند نارووال وقاص جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے یہ مقدمہ سرگودھا کے طارق محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں رشوت، کرپشن، دھوکا دہی جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمے کی اطلاعات سیکرٹری ایریگیشن فراہم کردی ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری نے چیف انجنئیر آبپاشی سرگودھا کو معاملے کی چھان بین کا حکم دیتے ہوئے PROBE REPORT طلب کرلی ہے۔
جبکہ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایکسئن ایریگیشن وقاص جاوید کہتے ہیں کہ مذکورہ مقدمہ ختم ہوگیا ہے اور محکمانہ کارروائی بھی ختم کردی گئی ہے۔