ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، 29 ای ٹی اوز کی سروس بکس نامکمل، کلیرنس بھی نہ ملی۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں 29 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں کی گریڈ 17سے 18 میں ترقی، سروس بکس اور اینٹی کرپشن کی کلیرنس کی منتظر ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ای ٹی او مبشر ریاض، نیاز سبحانی، اورنگزیب خان، زکا الرحمن، منظر خالد اور عدیل امجد کی ایک سال کی اے سی آر (پرفارمنس ایوالیوایشن رپورٹ) التوا کا شکار ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اسی طرح شاہزیب سرور خان کی 7، مقصود کاظمی کی 5، شیخ سعید احمد کی 5، سید حبیب عالم کی 5، عبدالمجید قریشی کی 5، ندیم محی الدین کی 3، ملک فیاض کی 5، وسیم اکبر شاہ، محمد اسلم بھٹی، ناصر محمود بٹ، دانش محمود، خالد حسین قصوری، محمد محسن، محمد طارق بٹ، آفتاب رحیم ، وسیم عارف بٹ، ملک عظیم، آفتاب احمد، سجاد اصغر اور اکرام الحق کی 5، 5 پی ای آرز، جام عبدالزاق کی 6 اور خواجہ محمد علی کی 3 PERs پینڈنگ ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
سیکرٹری ایکسائز کی طرف سے ڈی جی ایکسائز سے ان افسروں کی مکمل پرفارمنس ایوالیوایشن رپورٹس اور اینٹی کرپشن کے کلیرنس سرٹیفکیٹس طلب کرلیئے گئے ہیں