لاہور ہائی کورٹ 430

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے او پی ایس ملازمین کی ریورشن کا معاملہ۔ لاہور ہائیکورٹ کیس کی سماعت 5 نومبر کو کریگی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے Revert کئے جانے والے ملازمین کے حق میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ
عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر مقدمے کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پانچ نومبر کو ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید کے خلاف دائر پٹیشن سماعت ہورہی ہے اور دونوں کیس ایک دوسرے سے نتھی ہیں۔لہذا انہیں اکٹھے کرتے ہوئے ایک ہی دن اور ایک ہی وقت سنا جائے۔
صالح سعید
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو انصاف دلانے کے لئے شہری تنویر سرور نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں محمد روف اور ایڈووکیٹ روحیل صبیح کے توسط سے رٹ دائر کر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گریڈ 19 کی آفیسر صالح سعید کو 30 ستمبر 2020 کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اور دو دن بعد 2 اکتوبر 2020 کو صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وجیہ اللہ کندی کی طرف سے لیٹر جاری کیا گیا جس میں تمام ڈی جی اور تمام ڈائیریکٹرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ فی الفور تمام او پی ایس ملازمین کو ان کے اصل سکیلز واپس بھیجتے ہوئے تعمیل رپورٹ کی جائے۔

جس پر صوبے کے طول و عرض میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ے ڈائریکٹروں نے عشروں سے انسپکٹر کے طورپر کام کرنے والے ملازمین کو جونئیر کلرک اور جونئیر کلرکوں کو کانسٹیبل کے عہدوں پر Revertکردیا۔

درخواست گزار کے مطابق ریورٹ ہونے والے ملازمین کی مجموعی تعداد سینکڑوں ہے۔اور ملازمین کی اس بے جا تنزلی کی وجہ سے محکمے کا ریو نیو بھی متاثر ہونے لگا ہے۔
وجیہ اللہ کندی
رٹ پٹیشن میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے تحت محکمانہ امتحانات اور ڈیپارٹمنٹل ترقیوں کی ذمہ داری محکمے پر عائد ہوتی ہے۔اس میں ملازمین کو کسی صورت ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

صوبائی سیکرٹری ایک طرف او پی ایس ملازمین کی تنزلی کر رہے ہی تو دوسری طرف بطور او پی ایس افسر تعینات ہونے والی محکمے کی نئی ڈی جی کے متعلق چپ ہیں۔جو کہ دوہرے معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی محکمانہ پرموشن کمیٹیوں کے اجلاس تک سیکٹری ایکسائز کی طرف سے جاری کیئےجانے والے لیٹر کو معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں