ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے لئے انوکھا اقدام۔خواجہ سرا کی خدمات حاصل کرلیں

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈیرہ غازی خان ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹر محمد آصف کی ہدایات پرپراپرٹی ٹیکس کی ریکوری روائتی طریقوں سے ہٹ کر کی جانے کی جانے لگی ہے۔اور خواجہ سراؤں کو ریکوری کے لئے مامور کیا جانے لگا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمے کی ہدایات خواجہ سرا ایسے نادہندہ یونٹوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرینگے جن کا صرف ایک ہی دروازہ ہے۔ایسے گھروں کو معمول میں سربمہر کرنے کی بجائے خواجہ سرا ان گھروں سے ٹیکس وصولی کرینگے اور ہر یونٹ سے ٹیکس وصولی کے عوض خواجہ سراؤں کو ایک دو روپیہ معاوضہ دیا جائیگا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان محمد آصف کا کہنا تھا کہ
خواجہ سرا اللہ تعالی کی مخلوق ہیں اور ہم انہیں باعزت روزگار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

جبکہ خواجہ سراوں کےگرُوو نے ڈائریکٹر ایکسائز کو یقین دلایا ہےکہ ہم آپ کا دست و بازو بنیں گے