ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چوہدری شجاعت حسین، پرویز الہی،سابق وفاقی وزرا سائرہ افضل تارڑ اور برجیس طاہر کی گاڑیاں مجمند کر دیں

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نے نیب کی تحریری ہدایات پر چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی،سابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ اور سابق وفاقی وزیربرجیس طاہر کے خلاف ریفرنسز میں ان کی اور ان کے اہل خانہ اور شر8ک ملزمان کی گاڑیاں مجمند کر دی ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سسپنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں مرسیڈیز بینز لیںنڈ کروزر اور میسی فرگوسن کے دو ٹریکٹر شامل ہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نیب کی تحریری ہدایات پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف ریفرنس میں ٹیوٹا کرولانمبری LEC-15-7365, چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی کے نام لینڈ کروزر نمبرLEE-12-333اور ویگو ڈالا نمبر LEC-13-4572جبکہ چوہدری برادران کی گیس کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ آڈی گاڑی نمبر LEF-16-333کو بلاک کر دیا گیاہے
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اسی طرح ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نیب کی تحریری ہدایات پر سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اوران کے شوہر کی ملکیتی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر LEA-12-9300منجمند کر دی ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
جبکہ ڈیپارٹمنٹ نے نیب ہی کی تحریری ہدایات پر سابق وفاقی وزیر برجیسطاہر کے خلاف ریفرنس میں ان کی اور اہل خان کی وٹزگاڑی نمبر LEB-13-3647منجمند کر دی ہے۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کے افسران کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والی گاڑیاں بیچی جاسکتی ہیں نہ ہی کسی کے نام ٹرانسفر کی جاسکتی ہیں۔