شہباز اکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملک کی واحد افیون فیکٹری کا مالک ہے۔ جہاں افیون کی گولیاں تیار کرکے صوبے بھر میں ڈاکٹر کی ہدایات پر مریضوں کو معمولی قیمت پر ڈی جاتی تھیں۔ان گولیوں کی قیمت کا تعین اور کسی بھی شہر میں مریضوں اور شہر کے کوٹے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کرتا تھا۔
تاہم گزشتہ چند برسوں سے نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیوں سے پکڑی گئی افیون نہ ملنے کی وجہ سے یہ فیکٹری بند پڑی ہے۔ اور مریض بھی پریشان ہیں۔
لیکن اب علم میں آیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ملک اور صوبے کی واحد افیون فیکٹری کا Premises انباکس ٹیکنالوجی اور اے ہیمسن کو دیدیا ہے۔
جہاں انباکس ٹیکنالوجی لمیٹیڈ پہلے نمبر پلیٹس اور اب سمارٹ کارڈ بناتی ہے جبکہ اے ہیمسن گاڑیوں کی دستاویزات کو سکین کرتی ہے۔
اور افیون فیکٹری کے ای ٹی او اور ان کا سٹاف دربدر ہیں۔