رپورٹنگ آن لائن۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری مسعود مختار اور ڈی جی محمد علی خود تو OPS افسر ہیں

تاہم ڈائیریکٹر جنرل نے او پی ایس بنیادوں پر بطور انسپکٹر کام کرنے والے انسپکٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف ایکشن لیا ہے اور تمام ڈائیریکٹروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ مقرر اور منظور شدہ تعداد سے زائد کام کرنے والے OPS انسپکٹروں کو فی الفور REVERT کرتے ہوئے چھوٹے عہدوں پر واپس بھیجا جائے۔

اس ضمن میں ڈی جی ایکسائز کی جانب سے ڈائیریکٹر ہیڈ کوآرٹرز فضہ شاہ نے محکمے کے تمام ڈائیریکٹروں کو خط لکھتے ہوئے ایڈوائس جاری کی ہے کہ وہ آج 11 اکتوبر 2023 تک منظور شدہ اور خالی عہدوں سے زائد او پی ایس انسپکٹروں کو واپس جونئیر عہدوں پر ریورٹ کر تے ہوئے انہیں تحریری طورپر مطلع کریں۔
واضح رہے آج ڈائیریکٹر کانفرنس میں OPS انسپکٹروں کی زائد تعداد اور ان کے خلاف ایکشن کو ایجنڈے کا حصہ بھی بنایا گیا یے









