رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہورکی ایکسائز برانچ نے تھانہ باٹا پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری منشیات ضبط کرلی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن اے شاہد گیلانی کی خصوصی ہدایات پرای ٹی او ایکسائز فیصل سندھو کی سربراہی میں انسپکٹر قمر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزم علی رضا اور اسلم مسیح کو تھانہ باٹاپورلاہور کی حدود سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم گروہ کی شکل میں لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔جس نے ابتدائی تفتیش میں متعدد تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان پر اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہو ہوچکے ہیں
ملز م کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں