ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سکینڈل، چار رکنی جے آئی ٹی بن گئی۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سینکڑوں گاڑیوں کی مشکوک تبدیلی ملکیت کی جانچ پڑتال اور انکوائری کے لئے چار رکنی ہائی لیول جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی سربراہی میں قائم اس جے آئی ٹی کے دیگراراکین میں ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ، ڈی جی، پی آئی ٹی بی اور ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ پنجاب قمر الحسن سجاد شامل ہیں