تنویر سرور۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سرگودھا ڈائیریکٹوریٹ میں کمپیوٹر سٹیشنری ، دفتری سامان کی خریداری، کمپیوٹر مرمت اور خریداری کی مد میں مبینہ طورپر بڑا گھپلا کیا گیا ہے۔
سرگودھا میں گزشتہ مالی سال کے چاروں کوآرٹرز ، گزشتہ سال کے سپلیمنٹری بجٹ اور رواں مالی سال کے پہلے کوآرٹرکے تحت ملنے والے بجٹ کا بڑا حصہ مبینہ طورپر بوگس بلوں اور واوچرز کی نظر کر دیا گیاہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا میں سالانہ بجٹ اور خصوصا” آخری سہہ ماہی میں Pending Liabilities کی مد میں ملنے والے بجٹ میں مبینہ خورد برد کی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ڈائریکٹوریٹ اے ای ٹی او راو افتخار احمد ای ٹی او ایڈمن کی سینئر پوسٹ پر تعینات ہیں۔اور حاجی منیر نامی کلرک انہیں بجٹ کے معاملات میں اسسٹ کرتا ہے۔اور عملی طورپر ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن کا چارج استعمال کرتا ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا آفس میں کرسیاں، ٹیبل، فرنیچر ، ائیرکنڈیشنر، پنکھے اور دیگر آئٹمز کی مرمت کی آڑ میں بھی بجٹ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا یے اور بوگس بل بنائے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ای ٹی او ایڈمن سرگودھا راو افتخار احمد نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا یے اور کہا کہ سرگودھا میں اتنا بجٹ ملتا ہی نہیں جس کا مس یوز کیا جاسکے۔