240

ایکسائز لاہور کی کارروائی۔شراب برآمد، ملزم گرفتار

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہورکی ایکسائز برانچ نے تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بیسیوں لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ای ٹی او ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور فیصل سندھو کی سربراہی میں انسپکٹر قمر شاہ نے وقاص اسلم، سید ریحان بخاری سمیت اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقہ بندیاں والا پل چونگی امرسدھو میں چھاپہ مارتے ہوئے دو منشیات فروشوں محمد اویس اور سلمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بیسیوں لیٹر شراب برآمد کرلی۔
اور ملزمان کو پولیس ہے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں