رپورٹنگ آن لائن۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈ ی کی ایکسائز برانچ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز رالپنڈی عمران اسلم کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز گلشیئر احمد کی انسپکٹر جہانگیر خان، انسپکٹر فیاض بابر اور کانسٹیبلان ہاشم خان اور جواد محمود پر مشتمل ٹیم نے تھانہ روات کے علاقے مین جی ٹی روڈ روندہ گوجر خان میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب مخبری پر ایک آٹو رکشہ کو روکا تو ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر بھاگ نکلا جسے بعدازاں تعاقب کرکے پکڑا گیا تو اس نے اپنا نام منیر خان اور رہائش خیبر ایجنسی بتائی۔
ایکسائز کی ٹیم نے ملزم کے زیر قبضہ آٹو رکشہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرکے اسے تھانہ روات کے حوالے کردیا جہاں اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔جبکہ ایکسائز ڈائریکٹر عمران اسلم نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔