لاہور ہائی کورٹ

ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت منگل کو ہو گی ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ شامل ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔