چائنا 6

ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون کی خوبصورتی اپنی بات پر قائم رہنا ہے ، چینی میڈیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) 28 فروری 2025 کو، چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور سپارکو نے باضابطہ طور پر “چین کے خلائی اسٹیشن فلائٹ مشنز میں شرکت کے لیے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب اور تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے” پر دستخط کیے۔ 25 نومبر 2026 کو انسان بردار خلائی جہازشینزو 24 کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا اور خلاباز تھانگ ہونگ بو، وو ای اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

چائنہ میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ ، “اپنی بات پر قائم رہنا ہی پاک چین تعلقات کی اصل دلکشی اورقوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں