توقیر ناصر

ایک زماہ ایسا تھا جب سینما گھروں میں ٹکٹ لیتے ہوئے کپڑے تک پھٹ جاتے تھے ‘توقیر ناصر

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) سینئراداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ بچن میں بہت شرارتی تھا ، ایک وقت تھاجب ہماری انٹر ٹینمنٹ صرف فلم ہوتی تھی اورہم دوست ملکر فلم دیکھنے جاتے تھے ، اس وقت سینما گھرو ں میں اتنا رش ہوتا تھا کہ ٹکٹ لیتے ہوئے ہمارے کپڑے تک پھٹ جاتے تھے اور بڑی مشکل سے ٹکٹ ملتی تھی ۔ایک انٹر ویو میں توقیر ناصر نے کہا کہ جب ٹیلی ویژن کی دنیا میں داخل ہوا اس وقت لاہور اورکراچی ٹی وی سینٹر تھے اور میں نے پہلا ڈرامہ پچا س منٹ کا کیا جس کا نام ”پرواز ”تھا اس کے بعد میری شوبز کی دنیا میں پرواز کا عمل شروع ہوگیا ۔ میرا پہلا سین سینئر اداکارہ سلیم ناصر (مرحوم )کے ساتھ تھا ۔

ڈرامہ سیریل پناہ ، محبت ، لنڈا بازار ، دریا ، دلیر یادرگار ڈرامہ سیریلز ہیں ، ڈرامہ سیریل دریا میں سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا جس میں ثمینہ پیر ازادہ ، عثمان پیر زادہ شامل تھے ،اس ڈرامہ سیریل میں مجھے پی ٹی وی کے پروڈیوسر محمد عظیم نے متعارف کروایا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مزاحیہ فنکار وہ عظیم اداکار ہیں جو روتے ہوئوں کے چہروں پر خوشیاں لاتے ہیں اور میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔