جاوید لطیف

ایک حقیقی عوامی لیڈر اور سازشی میں فرق ہے، جاوید لطیف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک حقیقی عوامی لیڈر اور پیرا شوٹ سازشی میں فرق ہوتا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم کسی طور پر ریاست کوکمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے اورریاست کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم اتحاد ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا، وہ پاکستان کی خوشحالی کیلیے سی پیک لائے۔

جاوید لطیف نے بتایا کہ ہمارے دور میں جب گورنر راج لگا تھا ہم نے اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کی، ہم نے جو ظلم جبر سہہ لیا ریاست کیلئے اب اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور پر ریاست کوکمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے ، پاکستان اب معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے اگر کوئی اسے سری لنکا کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرےگا تو ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف ریاست کو آگے لے جانا چاہتا ہے، نواز شریف کی قوم کے ساتھ ہمدردیاں ہیں ، انہوں نے قوم کے لیئے مصیبتیں برداشت کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے سوالات کے جواب ملنے چاہئے ۔ جاوید لطیف نے بتایا کہ کہتے ہیں نواز شریف کو بار بار لایا جاتا ہے، یہ تعنے مت دو، وہ لایا نہیں جاتا بلکہ عوام کی طاقت سے منتخب ہوتا ہے۔