رپورٹنگ آن لائن۔
سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب مسعود مختار اور محکمے کے ڈائیریکٹر جنرل محمد علی کو راولپنڈی میں تعینات ایک ای ٹی او کے خلاف بے بسی جیسی کیفیت کا سامنا ہے۔

سروس ٹربیونل کے حکم کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ایکسائز ڈائیریکٹوریٹ میں پراپرٹی ٹیکس زون 5 میں تعینات ای ٹی او ملک طاہر شہزاد کو کسی دوسری جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ دیا۔
اور اس فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی نے 4 ستمبر 2023 کو پراپرٹی ٹیکس زون 7 لاہور ریجن بی کے ای ٹی او عبدالخالق کو راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس زون 4 میں تعینات کرنے اور ساتھ ہی انہیں راولپنڈی پراپرٹی ٹیکس زون 5 کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جس پر ای ٹی او عبدالخاق کو راولپنڈی پراپرٹی ٹیکس زون 4 کا چارج مل گیا تاہم ای ٹی او ملک طاہر شہزاد نے اسے اپنے زون، زون 5 کا اضافی چارج دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ای ٹی او ملک طاہر شہزاد کے اس رویئے سے محکمے کے سیکرٹری و ڈی جی دونوں ہی ششدر ہیں۔
ادھر ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم کا کہنا ہے کہ سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، ای ٹی او ملک طاہر شہزاد پراپرٹی ٹیکس زون 5 کا چارج چھوڑ دینگے۔









