اوکاڑہ
( شیر محمد)
اجلاس میں محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے ڈینگی سرویلنس، ویکٹر سرویلنس، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی مہم بارے بتایا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معتدل موسم کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کے عمل کو بڑھایا جائے اور اینڈرائڈ یوزرز کاروائیوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے فیلڈ میں تسلسل سے موجود رہیں اور ان کاروائیوں کو باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ بھی کریں،
انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کو سر اٹھانے کا موقع نہ دیا جائے، دفاتر، گھروں سمیت دیگر مقامات پر توتر سے مچھر مار سپرے بھی کیا جائے اور عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی بھی فراہم کی جائے۔