سیشن جج دیپالپور 27

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیپالپور مستحسن احمد منہاس نے منشیات کے سنگین مقدمات میں ایک ہی دن میں پانچ ملزمان کو سخت سزائیں سنائیں۔

اوکاڑہ

( شیر محمد)

عدالت نے یہ فیصلے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے ٹھوس شواہد، موثر پیروی اور بہترین تفتیش کی بنیاد پر سنائے۔

عدالت نے مجرم فیاض کو 25 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اس کے قبضہ سے جنوری 2024 میں تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے 5 پیکٹوں میں 6 کلو چرس برآمد کی تھی۔ اسی طرح، مجرم فرمان کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا جس کے قبضہ سے اکتوبر 2024 میں تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے 2 پیکٹوں میں 2.2 کلو چرس برآمد کی تھی۔
سیشن جج دیپالپور
خاتون مجرمہ رخسانہ بی بی کو بھی 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔ اس سے جولائی 2024 میں تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے 5 پیکٹوں میں 5.8 کلو چرس برآمد کی تھی۔ مجرم ناظم کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا، جس سے اگست 2024 میں تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے 1 پیکٹ میں 1 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ اسی طرح، باغ علی کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا، جس سے اگست 2023 میں تھانہ حویلی لکھا پولیس نے 1 کلو چرس برآمد کی تھی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تمام مجرمان کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ ان فیصلوں کے ذریعے یہ واضح پیغام ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ڈی پی او تفتیشی افسران اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش کیساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں