جنرل ہسپتال 303

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی کی والدہ اور ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کے خاوند کاانتقال

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی جنرل ہسپتال ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کی والدہ محترمہ جو ڈاکٹر رانا محمد شفیق کی خوش دامن تھیں انتقال کر گئیں جبکہ ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رقیہ بانو کا خاوند علالت کے بعد اپنی زندگی کی سانسیں مکمل کر کے دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے دونوں خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ لواحقین کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

علاوہ ازیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر عبدالرزاق، انتظامی ڈاکٹرز، سابق ڈی جی نرسنگ کوثر پروین،ریٹائرڈ پرنسپل پی جی سی این کالج عشرت اسحق، پرنسپل نرسنگ کالج عذرا سلطانہ،انسٹرکٹرز، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ پنز رضیہ شمیم، نرسنگ سٹاف اور ہسپتال ملازمین نے بھی ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور رقیہ بانو کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں