پاکستان سپر لیگ 157

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے

ابو ظہبی (رپورٹنگ آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے ۔ شیڈول کے مطابق لیگ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے ۔

دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کراچی کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں