کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کے اسٹیٹ آف دی آرٹ لائف اسٹائل والے رئیل اسٹیٹ منصوبے ایٹین کی جانب سے پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر لیا گیا ہے۔ عدنان صدیقی ایٹین کی تمام پروموشنل کیمپینز میں دیگر معروف شو بز شخصیات کے ساتھ حصہ لینگے جو پہلے ایٹین کے ساتھ منسلک رہیں اور ابھی بھی منسلک ہیں جیسا کہ فواد خان اور ماہرہ خان ۔ ایٹین کی جانب سے عدنان صدیقی کو برینڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ ان کے پیشہ وارانہ کامیابیوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔ عدنان صدیقی بلا شبہ شوبز انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور پاکستان کے اندر اور باقی دنیا میں بھی پاکستانیوں میں مقبول ہیں۔ ایٹین ہائوسنگ منصوبہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کا اٹھارہ ہولز پر مشتمل گالف کورس موجود ہے اور یہ منصوبہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دس منٹ کی مسافت پر ہے۔ اس ہائوسنگ منصوبے میں ولاز، اپارٹمنٹس، بزنس پارکس، اسپتال، فائیو سٹار ہوٹل اور کارپوریٹ بلڈنگز شامل ہیں ۔ یہ منصوبہ مصرکے Oraگروپ جبکہ پاکستان کے سیف خالد گروپ اور کوہستان بلڈرز کے باہمی اشتراک سے چلایا جارہاہے۔
اشتہار
385
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









