کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہاہے کہ ہم ایونٹ میں باونس بیک کی کوشش کریں گے۔
بنگلادیش کے کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں، اس سے میچ ٹرننگ ہوا۔فاطمہ ثنا ء نے کہاکہ آگے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے.
چند کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی تھیں، اس لیے دباو تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی میچ ونر ہے، ہمیں صرف یقین کرنے کی ضرورت ہے، پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہتر تھی۔









