سعید اجمل 12

اینڈی پائی کرافٹ کا ریٹائر نہ ہونا ثابت کرتا ہے کتنا چہیتا اور لاڈلہ ہے’سعید اجمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کا اب تک ریٹائر نہ ہونا ثابت کرتا ہے کہ کتنا چہیتا اور لاڈلہ ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ بھارت نے کوئی بھی تنازع کھڑا کرنا ہوتا ہے تو پائی کرافٹ کو ریفری لگا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب ریٹائرڈ ہوگئے لیکن میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اب تک موجود ہے، بھارت کے پاکستان کے خلاف 90 میچوں میں یہی میچ ریفری رہا ہے۔

سعید اجمل نے کہا کہ اندازہ لگائیں اینڈی پائی کرافٹ کو بھارت کیوں مخصوص طور پر لگاتا ہے، پی سی بی کے اقدام سے پاکستان کی فتح ہوئی ہے آئندہ کوئی دھاندلی نہیں ہوسکے گی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آج اگر خاموشی اختیار کرلی جاتی تو آئندہ بھی ایسے رویے جارہے رہتے۔دوسری جانب یاسر حمید نے کہا کہ کرکٹ کو کھیل ہی رہنے دیں سیاست نہ کریں.

پاکستان نے آج اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، پی سی بی نے زبردست اسٹینڈ لیا جس پر کامیابی بھی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹا جاتا ہے، بھارتی کپتان کے خلاف سیاسی گفتگو کرنے پر کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں